16 نومبر 2015 - 19:55
عراق کے شیعہ نشین شہر ’’طوز خرماتو‘‘ پر پیشمرگہ فورس کا ایک بار پھر حملہ

کرد فورس نے اس بار اس شہر میں شیعوں کے گھروں پر ماٹر گولوں سے حملہ کیا ہے اور کئی گھروں کو زمین بوس کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پیشمرگہ فورس نے عراق کے شیعہ نشین شہر ’’طوز خرماتو‘‘ پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔
کرد فورس نے اس بار اس شہر میں شیعوں کے گھروں پر ماٹر گولوں سے حملہ کیا ہے اور کئی گھروں کو زمین بوس کر دیا ہے۔
کرد فورس پیشمرگہ طوزخرماتو شہر میں تجاوز کرنے کی کوشش میں ہیں تاہم عراقی رضاکار فورس (حشد الشعبی) نے انہیں منہ توڑ جواب دیا ہے۔
حالیہ دنوں متعدد بار پیشمرگہ فورس اور حشد الشعبی کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوا ہے لیکن پیشمرگہ فورس کی جانب سے ہر بار توڑا گیا ہے۔
واضح رہے کہ طوز خرماتو شہر صوبہ صلاح الدین میں واقع ہے کہ جس میں ہزاروں ترکمان شیعہ زندگی گزار رہے ہیں۔

..................
242